قومی کرکٹرز کی کینٹر بری میں بھرپور پریکٹس
سینٹ لارنس گراﺅنڈ میں جاری سرگرمیوں میں محمد عامر بھی شریک ہیں
آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز کی تیاریوں کیلیے کینٹر بری میں موجود قومی کرکٹرز نے دوسرے روز ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔
سینٹ لارنس گراﺅنڈ میں جاری سرگرمیوں میں محمد عامر بھی شریک ہیں، ویزے میں تاخیر کی وجہ سے ایک روز قبل ہی کینٹر بری پہنچنے والے پیسر کا یہ پہلا پریکٹس سیشن ہے۔ کھلاڑیوں نے وارم اپ ایکسرسائز کے بعد ہلکی پھلکی رننگ کی، شارٹ اسپرنٹ سیشن بھی ہوئے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر پلیئرز کو لیکچر میں کنڈیشنز کے حوالے سے بتایا۔ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم 28 اپریل سے یکم مئی تک کینٹ جبکہ 4 مئی سے 7 مئی تک نارتھمپٹن شائر کے خلاف چار روزہ پریکٹس میچز کھیلے گی۔ آئر لینڈ کے کیخلاف واحد ٹیسٹ 11 سے 15 مئی تک ہو گا، جس کے بعد لیسسٹر شائر کے ساتھ دو روزہ پریکٹس میچ، انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی شیڈول ہیں۔