گاڈ فادر کا ایک اور درباری نااہل ہوگیا عمران خان

خواجہ آصف نے شوکت خانم کو نشانہ بنایا لیکن آج وہ خود پاکستان اور پوری دنیا میں سرعام رسوا ہورہے ہیں، عمران خان


ویب ڈیسک April 26, 2018
خواجہ آصف نے شوکت خانم کو نشانہ بنایا لیکن آج وہ خود پاکستان اور پوری دنیا میں سرعام رسوا ہورہے ہیں، عمران خان فوٹو : فائل

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ گاڈ فادر کا ایک اور درباری اقامے کی آڑ میں کرپشن اور منی لانڈرنگ چھپاتے ہوئے نااہل ہوگیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ گاڈ فادر کے ایک اور درباری کو نااہل قرار دیا گیا، یہ درباری بھی اپنے گاڈ فادر کی طرح اقامے کی آڑ میں کرپشن اور منی لانڈرنگ چھپاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے شوکت خانم کو نشانہ بنایا تاہم آج وہ خود پاکستان اور پوری دنیا میں سرعام رسوا ہورہے ہیں۔



سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کا فیصلہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان، اسدعمر، شیریں مزاری اور نعیم الحق نے اکٹھے بیٹھ کر ٹی وی پر سنا، اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ فیصلے پر خوشی ہوئی۔

عدالتی فیصلے سے قبل عثمان ڈار سے ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ کیس کسی کی ذات کا نہیں، پاکستان کے مستقبل کا تھا، خواجہ آصف نے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : خواجہ آصف تاحیات نااہل قرار

واضح رہے کہ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 رکنی لارجر بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دے دیا۔ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اقامہ چھپانے پر وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا جو آج سنایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں