چیف الیکشن کمشنر کے دفتر میں چوری کی تحقیقات کیلیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل

تحقیقاتی ٹیم میں آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی، رینجرز، اسپیشل برانچ اور سی آئی ڈی کے نمائندے شامل ہوں گے۔

گزشتہ روز کلفٹن میں نامعلوم افراد دن دیہاڑے چیف الیکشن کمشنر کے دفتر سے ذاتی لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات اٹھا کر لے گئےتھے، فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم کے دفتر میں چوری کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔


محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم میں آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی، رینجرز، اسپیشل برانچ اور سی آئی ڈی کے نمائندے شامل ہوں گے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم 7 دن میں واقعے کی رپورٹ پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کلفٹن میں نامعلوم افراد نے چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم کے نجی دفتر میں دھاوا بول کر وہاں توڑ پھوڑ کی تھی اور دفتر میں موجود ان کا ذاتی لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات اٹھا کر لے گئےتھے، واقعے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ضلع جنوبی اور دیگر اعلٰی حکام نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ چوری کی واردات چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم کے دفتر کے بجائے ان کے بیٹے کے دفتر میں ہوئی ہے۔
Load Next Story