کراچی نقل کرانے کیلئے 5 امتحانی مراکزکے سینئرسپرنٹنڈنٹس کو مسلح افراد کی دھمکیاں

امتحانی مراکزکے اطراف میں دفعہ 144 بھی نافذ ہے لیکن پھر بھی سیکیورٹی سے متعلق احکامات پرعمل نہیں ہورہا،ناظم امتحانات


ویب ڈیسک April 15, 2013
امتحانی مراکزکے اطراف میں دفعہ 144 بھی نافذ ہے لیکن پھر بھی سیکیورٹی سے متعلق احکامات پرعمل نہیں ہورہا،ناظم امتحانات فوٹو: فائل

ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام ہونے والے امتحانات میں 5 امتحانی مراکزکے سینئر سپرنٹنڈنٹس نے دھمکیاں ملنے کے بعد فرائض سرانجام دینے انکارکردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متاثرہ 5 امتحانی مراکزاورنگی ٹاؤن، کورنگی اور لانڈھی میں واقع ہیں جبکہ ان کے سینئرسپرنٹنڈنٹس نے ناظم امتحانات سے شکایت کی ہے کہ ان کے مراکز کے باہرفائرنگ کی جارہی ہےاورمسلح افرادان پرنقل کے لئے دباؤڈال رہے ہیں،ان حالات میں امتحانات کا انعقاد کرنا مشکل ہے۔

ناظم امتحانات نعمان احسن کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے بارے میں متعلقہ حکام کوکئی بارخط لکھ چکے ہیں جبکہ امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 بھی نافذ ہے لیکن پھر بھی سیکیورٹی سے متعلق احکامات پرعمل نہیں ہورہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں