پاک بھارت سرحد سے ایک مرا ہوا پرندہ ملا ہے جس میں کیمرا نصب تھابھارتی سیکیورٹی حکام

اس بات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کہ پرندے کو پاکستان کی جانب سے جاسوسی کے لئے بھیجا گیا ہو، بھارتی سیکیورٹی حکام

ممکن ہے کہ کیمرا نصب ہوئے پرندے کو پاکستان کی جانب سے جاسوسی کی غرض سے بھیجا گیا ہو،سینیربھارتی سیکیورٹی حکام فوٹو: اے ایف پی

بھارتی سیکیورٹی فورسز کو راجھستان کے علاقے جیسل میر کے نزدیک ایک مرا ہوا پرندہ ملا جس میں کیمرا نصب تھا۔


غیرملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ایک سینئر بھارتی سیکیورٹی افسر نے کہا کہ ایک ایسے موقع پر جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں تو اس بات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کہ پرندے کو پاکستان کی جانب سے جاسوسی کے لئے بھیجا گیا ہوساتھ ساتھ ان کا کہنا تھا کیوں کہ پرندے پر جو کیمرا نصب تھا اس کی کوالٹی بہت زیادہ اچھی نہیں تو ممکن ہے اسے پاکستانی شکاریوں نے شکارکے مقصد کے لئے بھی بھیجا ہو تاہم تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکتا ہے،بھارتی سیکیورٹی حکام کے مطابق پرندے میں کیمرا ایک اینٹینے کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 2010 میں بھی بھارتی پنجاب میں پولیس نے ایک کبوترپکڑا تھا جس پر بھارتی حکام کا کہنا تھا کبوتر پر پاکستان کا فون نمبراورایک پتہ لکھا ہواتھا اورممکن ہے کہ اسے پاکستان کی جانب سے جاسوسی کے لئے بھیجا گیا ہو۔

Recommended Stories

Load Next Story