دہشت گردی میں غیرملکی ایجنسیاں ملوث ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شہداء کے لواحقین کے لیے 30 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 5 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شہداء کے لواحقین کے لیے 30 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 5 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان۔فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ دہشت گردی میں غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں کوئٹہ کو محفوظ شہر بنانے کے لیے ہم ہر ممکن کوشش کررہے ہیں جس کے لیے سیف سٹی پراجیکٹ پر اگلے ماہ سے کام شروع ہو جائے گا۔


وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ کے سول اسپتال میں ٹراما سینٹر کا دورہ کیا اور منگل کے روز خود کش بم دھماکوں کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور آئی جی پولیس بلوچستان معظم جا انصاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔


وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گردی میں غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں تاہم فورسز کی کارروائی میں کچھ ٹارگٹ کلرز بھی پکڑے گئے ہیں کوئٹہ کو محفوظ شہر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں جس کے لیے سیف سٹی پراجیکٹ پراگلے ماہ سے کام شروع ہو جائے گا، پاک افغان طویل سرحد پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے جس کی تکمیل سے دہشت گردی میں کمی آئے گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ منگل کے روز ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات کے لیے پنجاب سے فرانزک ٹیمیں طلب کی گئی ہیں جب کہ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور شہداء کے لواحقین کے لیے 30 ،30 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 5،5 لاکھ روپے مالی امداد کا بھی اعلان کیا۔
Load Next Story