بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری شہید 2 زخمی

پاک فوج نے جوابی کارروائی میں فائر کرنے والی بھارتی پوسٹوں کونشانہ بنایا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک April 26, 2018
پاک فوج نے جوابی کارروائی میں فائر کرنے والی بھارتی پوسٹوں کونشانہ بنایا، آئی ایس پی آر - فوٹو: فائل

بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے 2 شہریوں کو شہید اور 2 کو زخمی کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے براملہ گاؤں میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فورسز نے خود کار ہتھیاروں کے ذریعے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جب کہ انہوں نے مارٹرز اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا استعمال بھی کیا۔ پاک فوج نے بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا موثر جواب دیتے ہوئے فائر کرنے والی بھارتی پوسٹوں کونشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں