ون پاؤنڈ فش گانے والے شاہد نذیرن لیگ کی انتخابی مہم کیلئے گانا تیارکررہے ہیں

گانے کی ویڈیو جلد ہی اپنے قائد نواز شریف کی خدمت میں پیش کروں گا، شاہد نذیر


AFP April 15, 2013
مسلم لیگ(ن)کے لئے کچھ گانوں کی تیاری کر رہا ہوں اور ان گانوں میں سے ایک گانا تقریباً مکمل ہو چکا ہے،شاہد نذیر فوٹو: فائل

KARACHI: ون پاؤنڈ فش سے شہرت پانے والے شاہد نذیر مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کے بعد اب اپنی جماعت کی انتخابی مہم کے لئے گانا تیار کرنے میں مصروف ہیں۔

شاہد نذیر کا کہنا ہے کہ ان کا خاندان کافی پہلے سے مسلم لیگ(ن) کی حمایت کرتا آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ(ن) کے لئے کچھ گانوں کی تیاری کر رہے ہیں ان گانوں میں سے ایک گانا تقریباً مکمل ہو چکا ہے جس میں میاں نواز شریف کی ملک و قوم کے لئے خدمات کا ذکر کیا گیا ہے، شاہد نذیر نے کہا کہ وہ اس گانے کی ویڈیو جلد ہی اپنے قائد نواز شریف کی خدمت میں پیش کریں گے ۔

شاہد نذیر لندن کی ایک مارکیٹ میں مچھلی بیچنے کا کام کرتے تھے اور گاہکوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے ان کا گایا جانے والا گانا یوٹیوب پر بے حد مقبول ہوا جسے پوری دنیا میں 80 لاکھ سے زائد مرتبہ سنا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں