سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف انتخابات کے لئے نااہل قرار
ٹربیونل میں راجا اشرف کے خلاف 3 نکاتی چارج شیٹ پیش کی گئی تھی جس پر مفصل بحث ہوئی جسکے بعد انہیں نااہل قرار دیدیا گیا۔
KARACHI:
الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو حلقہ این اے 51 سے انتخابات کے لئے نااہل قرار دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس رؤف احمد شیخ اور راولپنڈی بینچ کے جسٹس مامون رشید پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے درخواست کی سماعت کی۔ ٹریبونل کو پرویز اشرف کے خلاف 3 نکات پر مشتمل چارج شیٹ پیش کی گئی تھی جس میں پہلا این ایل سی کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر دینے، دوسرا سپریم کورٹ کی جانب سے ان کو شوکاز نوٹس جاری ہونے اور تیسرے نکتے میں رینٹل پاور کیس میں ان کے خلاف الزامات لگائے گئے تھے۔
مفصل بحث کے بعد الیکشن ٹریبونل نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم صادق اور امین نہیں رہے لہٰذا ان کو انتخابات کے لئے نااہل قرار دیا جاتا ہے تاہم ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ وہ ٹریبونل کے فیصلے سے مطمئن نہیں اور فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنچ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ راجا پرویز اشرف نے گوجر خان کے حلقہ این اے 51 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو ریٹرننگ افسر نے ان کے خلاف لگائے گئے الزامات کی بنا پر مسترد کردیئے تھے جس کے خلاف انہوں نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی جسے اب مسترد کردیا گیا ہے۔