لیونل میسی نام بطور ٹریڈ مارک رجسٹرڈ کرائیں گے

میسی 7 برس سے جاری قانونی جنگ جیت گئے۔


خبر ایجنسی April 27, 2018
میسی 7 برس سے جاری قانونی جنگ جیت گئے۔ فوٹو: فائل

بارسلونا کے ارجنٹائنی اسٹار لیونل میسی کو اپنا نام بطور ٹریڈ مارک رجسٹرڈ کرانے کی اجازت مل گئی۔

لیونل میسی نے 2011 میں اسپورٹس گڈز کی فروخت کیلیے اپنا نام بطور ٹریڈ مارک رجسٹرڈ کرانے کی کوشش کی تھی، مگر ایک سائیکل ساز کمپنی کی جانب سے اعتراض سامنے آیا جس کا نام بھی 'میسی' ہی ہے۔ اس طرح وہ 7 برس سے جاری قانونی جنگ جیت گئے۔

اب یورپی یونین کورٹ نے سائیکل ساز کمپنی کا اعتراض مسترد کردیا ہے، دونوں ناموں میں معمولی فرق ہے، فٹبالر کے نام میسی میں ایم کے بعد ای جبکہ سائیکل کمپنی کے نام میں ایم کے بعد اے آتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں