سائی کی نئی ویڈیو کا یو ٹیوب پر نیا ریکارڈ قائم

سائی کا کہنا ہے کہ ان کا نیا گانا بھی گینگ نم اسٹائل گانے کی طرح شہرت کی بلندیوں تک پہنچے گا۔


ویب ڈیسک April 15, 2013
24 گھنٹے میں ہی ویڈیو نے 2 کروڑ مرتبہ دیکھے جانے کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے کینیڈا کے پاپ سنگر جسٹن بیبرکے گانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

کوریا کے پاپ اسٹار سائی کی نئی ویڈیو ''جینٹل مین'' نے ریلیز کے دو دن میں ہی یو ٹیوب پر 5 کروڑ سے زائد بار دیکھے جانے کا ریکارڈ قائم کرلیا۔

''گینگنم اسٹائل'' گانے سے شہرت پانے والے سائی کی نئی ویڈیو یو ٹیوب پر 13 اپریل کو اپ لوڈ کی گئی اور 24 گھنٹے میں ہی ویڈیو نے 2 کروڑ مرتبہ دیکھے جانے کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے کینیڈا کے پاپ سنگر جسٹن بیبر کے گانے کا ریکارڈ توڑ دیا، جسٹن بیبر کے گانے ''بوائے فرینڈ'' کی ویڈیو مئی 2012 میں ریلیز کی گئی تھی جسے ایک دن میں 80 لاکھ بار دیکھا گیا تھا۔

سائی کا کہنا ہے کہ ان کا نیا گانا بھی گینگنم اسٹائل گانے کی طرح شہرت کی بلندیوں تک پہنچے گا۔ گینگنم اسٹائل گانے کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں یو ٹیوب پر سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے گانے کا اعزاز حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں