انسداد تشدد مرکز برائے خواتین ملتان کے لئے 2 اسپیشل جج تعینات

خصوصی ججوں کی تعنیاتی پنجاب حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے

تشدد کا شکار خواتین کو ایک ہی جگہ سے انصاف ملے گا، ڈائریکٹر جنرل ایس آر یو فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کی درخواست پر انسداد تشدد مرکز برائے خواتین ملتان کے لئے دو اسپیشل جج تعینات کردیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ پنجاب نے تشدد کا شکار خواتین کے تحفظ اور انہیں قانونی معاونت فراہم کرنے کے لئے مختلف شہروں میں انسداد تشدد مرکز قائم کئے ہیں، ملتان میں بنائے گئے سینٹر میں لاہور ہائی کورٹ نے دو اسپیشل جج تعینات کردیئے ہیں۔




ایس آر یو کے ڈائریکٹر جنرل سلمان صوفی کہتے ہیں کہ یہاں تعینات ججوں میں سے جسٹس تسمیہ اختر تشدد کا شکار خواتین کے تمام کیس سنیں گی جبکہ سعید اختر اپیلیں سنیں گے، سلمان صوفی کہتے ہیں تشددکا شکارخواتین کے لیے یہ ایک تاریخی اقدام ہے،اب انہیں ایک ہی جگہ سے انصاف ملے گا۔
Load Next Story