مفتاح اسماعیل نے وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

مفتاح اسماعیل کو خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور کا قلمدان سونپا گیا ہے، نوٹی فکیشن جاری


ویب ڈیسک April 27, 2018
آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت کسی بھی شخص کو 6 ماہ کے لئے وزیر بنایا جا سکتاہے فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل نے وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل کی تقریب حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، صدر مملکت ممنون حسین نے مفتاح اسماعیل سے حلف لیا، اس موقع پر وفاقی وزرا، سیاسی رہنما اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور لگائے جانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 9 کے تحت کسی بھی شخص کو چھ ماہ کے لئے وزیر بنایا جاسکتاہے، مذکورہ شخص قومی اسمبلی کا رکن منتخب نہ ہو سکے تو چھ ماہ بعد وزارت سے فارغ ہو جائے گا، ممبر اسمبلی منتخب نہ ہونے والا شخص اس اسمبلی کی تحلیل تک دوبارہ وزیر نہیں بن سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں