آصف علی زرداری سےملاقات کے لیے مرادعلی شاہ کی لاہور آمد
ملاقات میں قومی اقتصادی کونسل میں وفاقی حکومت سے تنازع پر بات ہوگی، ذرائع
DIYARBAKIR, TURKEY:
سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال لاہور پہنچ گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے سندھ کے حوالے سے اہم مشاورت کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کو ہنگامی طور پر لاہور طلب کیا تھا۔
سندھ کی دونوں اہم شخصیات آصف زرداری سے ملاقات کے لیے لاہور ایئر پورٹ سے بلاول ہاؤس روانہ ہوگئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سے ملاقات کے دوران سندھ کے نگراں سیٹ اپ اور دیگر صوبائی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔ اس کے علاوہ سندھ سمیت دیگر تینوں چھوٹے صوبوں کے قومی اقتصادی کونسل میں وفاقی حکومت سےتنازع پر بھی بات ہوگی۔
واضح رہے کہ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ نے فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کا واک آؤٹ کردیا تھا۔