جے یوآئی کا 10جماعتی اتحادسےعلیحدگی کااعلان

این اے 218، پی ایس 43 اور 44 پر اپنے امیدواروں کو الیکشن لڑانے کا اعلان


Nama Nigar April 16, 2013
جے یو آئی ضلع مٹیاری کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید اعجاز حسین شاہ نے کہاکہ مٹیاری میں پی پی کے بعد جے یو آئی کا ووٹ بینک ہے۔ فوٹو: فائل

مٹیاری میں جمعیت العلمائے اسلام (ف) نے 10 جماعتی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 218 پر مفتی ولی محمد لغاری، صوبائی حلقے پی ایس 44 پر مولانا رجب علی نوچھوٹو اور پی ایس43 پر وقار احمد خاصخیلی کو ٹکٹ دے کر اپنے امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

جے یو آئی ضلع مٹیاری کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید اعجاز حسین شاہ نے کہاکہ مٹیاری میں پی پی کے بعد جے یو آئی کا ووٹ بینک ہے۔

لیکن ہمیں اتحاد میں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی تھی اس لیے علیحدہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ مٹیاری میں ان کے امیدوار بہت مضبوط ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں