مریم اورنگزیب انوشہ رحمان اور طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کو بھی وفاقی وزیر کا درجہ دیدیا


ویب ڈیسک April 27, 2018
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کو بھی وفاقی وزیر کا درجہ دیدیا۔ فوٹو : فائل

وزرائے مملکت مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان اور طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزرا کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں سیاسی کارکنوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان اور طارق فضل چوہدری سے وفاقی وزیر جب کہ لیلیٰ خان سے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف لیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مفتاح اسماعیل نے وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کو وفاقی وزیر کا درجہ دیدیا جب کہ کابینہ سیکرٹریٹ نے ماروی میمن کو وفاقی وزیر کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ نئے وزرا کی شمولیت سے کچھ گھنٹے قبل مفتاح اسماعیل نے بھی وزیر خزانہ کا حلف لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں