ایل او سی پر فائرنگ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادیوں پر مسلسل بھاری ہتھیار استعمال کررہی ہے، دفتر خارجہ

بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر شہری آبادیوں پر مسلسل بھاری ہتھیار استعمال کررہی ہے، ترجمان (فوٹو : فائل)

پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہریوں کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے گزشتہ روز ایل او سی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔


بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کے نزدیک واقع شہری آبادیوں پر مسلسل بھاری ہتھیار استعمال کررہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 شہری شہید

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پدھار سیکٹر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔
Load Next Story