پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے

اوگر نے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز بھجوا دی (فوٹو : فائل)

اوگرا نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کے لیے وزارت پیٹرولیم کو سمری ارسال کردی ہے۔


یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اوگرا کی جانب سے حکومت کو بھیجی گئی سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیےجانے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 97 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔
Load Next Story