چیمپئنز ٹرافی تیاریوں کیلیے جی پی ایس اپنانے کا فیصلہ

فزیکل فٹنس کو بہتر بنایا جائے گا،تربیتی کیمپ کیلیے38کھلاڑیوں کا اعلان


فزیکل فٹنس کو بہتر بنایا جائے گا،تربیتی کیمپ کیلیے38کھلاڑیوں کا اعلان۔ فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رواں برس جون میں شیڈول ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کیلیے جی پی ایس اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔

کامن ویلتھ گیمز کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کو ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کا چیلنج درپیش ہے، میگا ایونٹ 23 جون سے یکم جولائی تک ہالینڈ کے شہر بریڈا میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان سمیت ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیئم، بھارت اور ہالینڈ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی 30 اپریل کو ایبٹ آباد میں رپورٹ کریں گے جبکہ باقاعدہ کیمپ کا آغاز یکم مئی سے شروع ہوکر 15 جون تک جاری رہے گا، کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے جی پی ایس اپنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کیمپ صرف کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے مختص ہوگا جس میں گلوبل پوزیشننگ سسٹم کی مدد لی جائے گی۔ اس ضمن میں پی ایچ ایف نے ہالینڈ کی ایک کمپنی سے باقاعدہ ایم او یو بھی سائن کرلیا ہے۔

ڈیوائس پلیئر کی کمر، چھاتی یا کلائی کے ساتھ باندھ دی جاتی ہے، اس ڈیوائس کے استعمال سے ٹریننگ کے دوران کسی بھی کھلاڑی کی فٹنس کے ساتھ دل کی دھڑکن کا بھی اندازہ ہوتا رہتا ہے، ٹریننگ یا میچوں کے دوران تھکاوٹ کا شکار کھلاڑیوں کے بارے میں کوچز کو لمحہ بہ لمحہ آگاہی رہے گی، کیمپ کا دوسرا مرحلہ عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں 19 جون سے شروع ہوگا جس میں میگا ایونٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے کیلیے قومی ٹیم 4جون کو ہالینڈ جائے گی جہاںکھلاڑیوں کی یورپی کنڈیشنز سے ہم آہنگی پیدا کرنے کیلیے خصوصی کیمپ بھی لگایا جائیگا جس میں5 غیر ملکی کوچز کے ذریعے میگا ایونٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کیخلاف23 جون کو مدمقابل ہوگی۔ ادھر ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کے کیمپ کیلیے 38 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کیمپ30 اپریل سے 15 مئی تک ایبٹ آباد میں لگایا جائے گا۔ ہیڈ کوچ راولنٹ اولٹمیز کی سفارش پرعالمی شہرت یافتہ آسٹریلوی ٹرینر ڈینئل بیری کیمپ کو سپروائز کریں گے۔

پی ایچ ایف کی طرف سے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں عمران بٹ، مظہر عباس، امجد علی، وقار، محمد عرفان سینئر، راشد محمود، محمد فیصل قادر، محمد علیم بلال، تعظیم الحسن، عماد شکیل بٹ، مبشر علی، جنید منظور، تصور عباس، محمد رضوان جونیئر، محمد رضوان سینئر، محمد توثیق ارشد، علی شان، محمد عمر بھٹہ، ابوبکر محمود، شفقت رسول، غضنفر علی، عبدالوحید اشرف، اظفر یعقوب، محمد عتیق، محمد ارسلان قادر، اعجاز احمد، سمیع اللہ، رانا سہیل ریاض، عرفان جونیئر، محمد دلبر، نوید عالم، اسد عزیز، محمد بلال قادر، محمد رضوان، محمد جنید کمال، خضر حیات، تیمور ملک اور محمد عاطف مشتاق شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں