ہندو برادری کے 14 افراد نے اسلام قبول کر لیا

ہم بھوتانی خاندان کے شکر گزار ہیں جنھوں نے ہمیں مسلمان کرکے بڑی عزت بخشی ہے، غلام دستگیر ودیگر


Staff Reporter April 28, 2018
ہم بھوتانی خاندان کے شکر گزار ہیں جنھوں نے ہمیں مسلمان کرکے بڑی عزت بخشی ہے، غلام دستگیر ودیگر ۔فوٹو : فائل

ہندو برادری کے 4 خاندانوں کے 14افراد نے اسلام قبول کر لیا۔

ہندو برادری کے 14 افراد نے بلوچستان کے دھوریجی علاقے میں سابق نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان صالح محمد بھوتانی کے فرزند عرفان صالح بھوتانی کی موجودگی میں قبول اسلام کر لیا۔ جن میں گوپال، منیش کمار، پرکاش، لیلا رام، سریش کمار، موہن داس، روپچند و دیگر شامل ہیں، تقریب میں علاقے کے معززین ، مولوی محمد عمر، عطا اللہ، وحید سکندر چھٹو، ماستر محمد اسماعیل، محمد علی چھٹو، حاجی محمد حنیف بکک، غلام علی چھٹو، منور علی، غلام رسول شیخ ودیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر اسلام قبول کرنے والے غلام دستگیر ودیگر نے کہا کہ ہم بھوتانی خاندان کے شکر گزار ہیں جنھوں نے ہمیں مسلمان کرکے بڑی عزت بخشی ہے، اللہ اور اس کے رسولؐ پر ایمان لاتے ہیں ، اس موقع پر سردار عرفان بھوتانی نے مسلمان ہونے والوں کو مبارکباد دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں