وزیراعلیٰ سندھ ایف بی آر پر برہم اختیارات کے غلط استعمال کا الزام

ایف بی آر اپنا ہدف پورا کرنے کے لئے واجبات سندھ حکومت پر ڈال رہا ہے، مراد علی شاہ


ویب ڈیسک April 28, 2018
ایف بی آر نے سندھ کے مختلف محکموں کو ٹیکس کی مد میں 4 ارب 30 کروڑ روپے کے بلز بھیج دیے فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ اپنے اختیارات کا غلط استعمال کررہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ایف بی آر کی جانب سے مختلف صوبائی محکموں کے اکاؤنٹس کلوز کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ ایف بی آر حکام نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے سندھ کے مختلف محکموں کو ٹیکس کی مد میں 4 ارب 30 کروڑ روپے کے بلز بھیجے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر اپنا ہدف پورا کرنے کے لئے واجبات سندھ حکومت پر ڈال رہا ہے، اگر اس نے سندھ حکومت کے اکاؤنٹس سے کوئی بھی کٹوتی کی تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایف بی آر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں