جے یو آئی نے قومی اسمبلی کے48امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے

سندھ کیلیے صوبائی اسمبلی کی 101نشستوں کیلیے بھی ٹکٹ جاری کردیے گئے

کوئی بھی صوبائی قیادت سے مشورے کے بغیر کاغذات واپس نہیں لے گا، اسلم غوری. فوٹو: فائل

جے یو آئی نے قومی اسمبلی کی48نشستوں پر اور سندھ کیلیے صوبائی اسمبلی کی 101 نشستوں کیلیے ٹکٹ جاری کردیے گئے۔

جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان محمد اسلم غوری نے کہا ہے کہ جے یو آئی سندھ میں دس جماعتی اتحاد کی داعی جماعت ہے لہٰذا یہ کس طرح ممکن ہے کہ ہم اس اتحاد کو نقصان پہنچائیں لیکن اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ ایسے اتحاد سے جماعتوں کو مضبوط بنایا جاتا ہے قربان نہیں کیا جاتا۔




انھوں نے کہا کہ جے یو آئی نے حیدرآباد ڈویژن اور میرپورخاص ڈویژن میں انتہائی فراخدلی کا ثبوت دیا لیکن سکھر ڈویژن اور لاڑکانہ ڈویژن میں جہاں جے یو آئی اکثریتی پارٹی ہے وہاں دیگر پارٹیوں کو بھی وسعت قلبی کا ثبوت دینا چاہیے تھا ، انھوں نے کہا کہ کوئی بھی امیدوار صوبائی قیادت سے مشورے کے بغیر اپنے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لے گا۔
Load Next Story