انتخابات 2013پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ہائی الرٹ جاری

سیکیورٹی کی ہر رپورٹ آئی جی کو ارسال ہوگی،الیکشن کمیشن کے احکامات اور دفعہ 144 پر عمل ہوگا، پولیس ترجمان.


Staff Reporter April 16, 2013
سی پی او میں قائم سیل فعال، سیکیورٹی کی ہر رپورٹ آئی جی کو ارسال ہوگی،الیکشن کمیشن کے احکامات اور دفعہ 144 پر عمل ہوگا، پولیس ترجمان. فوٹو: فائل

انسپکٹر جنرل پولیس سندھ شاہد ندیم بلوچ نے الیکشن سال 2013 کے انعقاد تک پولیس کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے محکمہ پولیس کے تمام ملازمین کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کرکے انھیں متعلقہ پولیس رینج ، ڈسٹرکٹس اور یونٹس میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق مذکورہ فیصلہ الیکشن سے قبل اور الیکشن کے موقع پر غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کا حصہ ہے،ترجمان نے مزید بتایا کہ انتخابات کے لیے سینٹرل پولیس آفس میں قائم کیا گیا مرکزی الیکشن سیل 24 گھنٹے کام کرے گا اور سیل میں تعینات عملے کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ فرائض اور ذمے داریوں کو انتہائی مستعدی سے انجام دیتے ہوئے الیکشن سیکیورٹی و مانیٹرنگ سے متعلق لمحہ بہ لمحہ رپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کریں گے۔



ترجمان نے مزید بتایا کہ آئی جی سندھ کی جانب سے تمام پولیس افسران اور جوانوں کو الیکشن سیکیورٹی کے جامع انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ،الیکشن کمیشن کے احکامات پر عملدرآمد کرنے کے ساتھ ساتھ صوبہ سندھ میں عائد دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیوں پر بھی تمام تر پولیس اقدامات کو مزید ٹھوس اور موثر بنانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں