تیموریہ پولیس نے رنگے ہاتھوں 2 بھتہ خورگرفتار کرلیے

ملزمان نے چکن سینٹر کے مالک سے 5 لاکھ روپے مانگے،اسلحہ اور رقم برآمد


Staff Reporter April 16, 2013
بھتہ خوروں کے معاملے میں دکاندار پولیس پر اعتماد نہیں کرتے،شاہد عباس. فوٹو فائل

تیموریہ پولیس نے دکاندار کو بھتے کی پرچی دینے والے2 بھتہ خوروں کو گرفتار کر کے اسلحہ، موٹر سائیکل اور رقم برآمد کرلی، ایس ڈی پی او شادمان ٹاؤن شاہد عباس نے بتایا کہ بفرزون سیکٹر15-A/4میں واقع چکن سینٹر کے مالک علی شان سے بھتہ طلب کرنے والے2 بھتہ خوروں اویس اور غنی کو بھتہ وصول کرتے ہوئے گرفتار کر کے اسلحہ، موٹر سائیکل اور بھتے کی رقم برآمد کرلی۔

انھوں نے بتایا کہ ایک روز قبل ملزم نے دکاندار علی شان کی دکان پر لفافہ دیا اور فرار ہوگیا، لفافے سے2 گولیوں کے علاوہ ایک پرچی برآمد ہوئی جس پر2 موبائل فون نمبر درج تھے اور بھتے کے لیے5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔



انھوں نے بتایا کہ تیموریہ پولیس نے ملزمان کو بات چیت کے ذریعے بھتہ لینے کے لیے بفرزون بلایا جہاں پہلے سے موجود سادہ لباس پولیس اہلکاروں نے دونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان پاک کالونی والے بابر قریشی گروپ کے کارندے ہیں،دونوں ملزمان پاک کالونی کے رہائشی ہیں، بھتہ خوروں کی جانب سے ملنے والی پرچیوں کے حوالے سے دکاندار پولیس کو اعتماد میں نہیں لیتے جس کی وجہ سے ان کے حوصلے بڑھ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔