گولی اور گالی کی سیاست کا خاتمہ کریں گےاورنگزیب فاروقی

متحدہ دینی محاذ ملک سے قومیت، لسانیت اور فرقہ واریت کی نفرتوں کو مٹا کر دم لے گی، اورنگزیب فاروقی.


Staff Reporter April 16, 2013
متحدہ دینی محاذ ملک سے قومیت، لسانیت اور فرقہ واریت کی نفرتوں کو مٹا کر دم لے گی، اورنگزیب فاروقی. فوٹو: ایکسپریس/فائل

متحدہ دینی محاذ کے رہنماؤں علامہ اورنگزیب فاروقی، مفتی عثمان یارخان، مولانا حضرت ولی، شاہ ولی اللہ، مولانا رب نواز حنفی و دیگر نے کہا ہے کہ گولی اور گالی کی سیاست کا ملک سے خاتمہ کریں گے۔

سیاسی جماعتیںعوام کو محرومی کے سوا کچھ نہ دے سکیں، متحدہ دینی محاذ عوام کو محرومی سے نکالے گی، دو قومی نظریے کی بنیاد پر حاصل کیے جانے والے ملک میں نظریہ پاکستان کو دفن کرنے کی سازش کی جارہی ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی ایس 128میںمسلم آباد ،معین آباد اور شیرپاؤ کالونی ایف ٹو کے دورے کے موقع پر کیا۔

انھوں نے کہا کہ متحدہ دینی محاذ ملک سے قومیت، لسانیت اور فرقہ واریت کی نفرتوں کو مٹا کر دم لے گی، انھوں نے کہاکہ11مئی کو عوام سیڑھی کے نشان پر مہر لگا کر بدعنوان اور قومی خزانہ لوٹنے والے سیاستدانوں کو گھر کی راہ دکھائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں