نومسلم بھارتی خاتون کی پاکستانی شوہر سے عارضی جدائی

نومسلم بھارتی خاتون آمنہ کے شوہر اعظم کا واپس سعودی عرب جانے کا فیصلہ


آصف محمود April 28, 2018
نومسلم بھارتی خاتون آمنہ کے شوہر اعظم کا واپس سعودی عرب جانے کا فیصلہ -

پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی بھارتی خاتون کرن بالا اوران کے شوہراعظم میں جلد ہی جدائی پیدا ہونے والی ہے تاہم یہ جدائی عارضی ہوگی۔

گزشتہ ہفتے ہی پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی نومسلم بھارتی خاتون جن کا اسلامی نام آمنہ ہے، آمنہ کے ہاتھوں پرلگی مہندی کے رنگ ابھی پھیکے نہیں پڑے کہ ان کے شوہر اعظم نے واپس سعودی عرب جانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اعظم کے مطابق وہ 6 مئی کو واپس سعودی عرب جارہے ہیں جہاں وہ ایک کمپنی میں ملازم ہے۔

ایکسپریس نیوزسے خصوصی بات کرتے ہوئے اعظم کا کہنا تھا کہ آمنہ کی خواہش ہے کہ عمرہ ادا کرے تاہم اس کی یہ خواہش ابھی پوری نہیں ہوسکتی ہے کیوں کہ اس کے بھارتی پاسپورٹ پر عمرہ کا ویزا نہیں لگ سکتا اور اس کی وجہ پاسپورٹ پر آمنہ کا مذہب ہندو ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی اپنی بیوی آمنہ کو ساتھ لے جانا چاہتا ہے تاکہ اس کی عمرہ ادا کرنے کی خواہش پوری ہوسکے مگر ایسا ابھی ممکن نہیں ہے اور اس مقصد کے لیے آمنہ کو پاکستانی شہریت ملنے کا انتظارکرنا ہوگا۔

اعظم نے بتایا کہ انہیں اپنی بیوی سے جدائی کا دکھ تو ہوگا لیکن اچھی زندگی گزارنے کے لیے نوکری بھی ضروری ہے جب کہ وہ صرف شادی کے لیے چھٹی پرآیا تھا، انہوں نے کہا کہ ان کی یہ جدائی عارضی ہوگی اور وہ دوماہ بعد واپس لوٹ آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں