نواز شریف کا ملک بھر میں جلسوں کا اعلان شیڈول جاری

جلسے دو مئی سے شروع ہوکر 13 مئی تک جاری رہیں گے زیادہ تر پنجاب میں منعقد ہوں گے


ویب ڈیسک April 28, 2018
جلسے دو مئی سے شروع ہوکر 13 مئی تک جاری رہیں گے زیادہ تر پنجاب میں منعقد ہوں گے (فوٹو: فائل)

مسلم لیگ نے (ن) ملک بھر میں جلسے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شیڈول جاری کردیا، جلسوں سے ن لیگ کے قائد نواز شریف خطاب کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے اپنے قائد نواز شریف کے آئندہ ماہ کے جلسوں کا شیڈول جاری کردیا۔ شیڈول کے مطابق زیادہ تر جلسے پنجاب میں ہوں گے جو کہ دو مئی سے شروع ہوں گے اور 13 مئی تک جاری رہیں گے اور تمام جلسوں سے سابق وزیر اعظم نواز شریف خطاب کریں گے۔

ن لیگ کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق نواز شریف یکم مئی کو مزدور ڈے کے موقع پر ساہیوال میں عوامی قوت کا مظاہرہ کریں گے اسی طرح 2 مئی کو رحیم یار خان ،4 مئی کو چترال ،5 مئی کو جہلم،6 مئی کو مانسہرہ، 8 مئی کو خوشاب میں جلسہ عام کریں گے۔

اسی تسلسل میں نواز شریف 9 مئی کو چشتیاں ،10 مئی کو چکوال، 11 مئی کو ملتان اور 13 مئی کو گوجر خان میں جلسے سے خطاب کریں گے اور اتنخابی مہم چلاتے ہوئے مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش کریں گے ساتھ ہی اپنے موقف کی حمایت میں رائے عامہ ہموار کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں