اداکارہ عتیقہ اوڈھو سے شراب برآمدگی کیس کی سماعت مکمل فیصلہ محفوظ

عتیقہ اوڈھو کے بیگ سے کسٹم حکام نے دوران تلاشی2بوتل غیر ملکی شراب برآمد کی تھی۔


Qaiser Sherazi April 29, 2018
عتیقہ اوڈھو کے بیگ سے کسٹم حکام نے دوران تلاشی2بوتل غیر ملکی شراب برآمد کی تھی۔فوٹو : فائل

فنکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب کیس کی سماعت مکمل جب کہ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنرسٹی نے فنکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب کیس کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

فنکارہ بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے۔301 کے ذریعے کراچی جارہی تھیں کہ ان کے بیگ سے کسٹم حکام نے دوران تلاشی2بوتل غیر ملکی شراب برآمد کی تھی یہ مقدمہ 6 سال10ماہ24دن سے زیر التوا ہے جب کہ مشی خان کے خلاف ساڑھے4لاکھ روپے فراڈکیس کامقدمہ بھی سول جج کی عدالت میں آخری مرحلہ میں داخل ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ مقدمہ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کے سوموٹوحکم پر4جون 2011کودرج کیاتھا۔

علاوہ ازیں ماڈل آیان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت24مئی کوہوگی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں