پی ٹی آئی کے خلاف ن لیگ کا پیپلز پارٹی سے گٹھ جوڑ پر غور

ارکان کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر دونوں کی اعلیٰ قیادت میں فاصلے کم ہونے لگے

ارکان کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر دونوں کی اعلیٰ قیادت میں فاصلے کم ہونے لگے۔ فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت نے آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی سے سیاسی گٹھ جوڑ کیلیے سنجیدگی سے سوچ بچار شروع کردیا جب کہ اس امر کو ملحوظ خاطر لانے میں پیپلز پارٹی کی بیک ڈور سیاسی پالیسی بھی شامل ہے۔


باوثوق لیگی ذرائع کے مطابق آئندہ ہونے والے عام انتخابات کی منصوبہ بندی تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے آخری مراحل میں داخل ہو رہی ہے اس تناظر میں پیپلز پارٹی کے بعض حلقوں کو یقین ہے کہ ن لیگ کا پی ٹی آئی سے سخت مقابلہ ہوسکتا ہے تاہم ن لیگ کو انتخابات میں ایسی شکست کا سامنا نہیں ہوگا کہ وہ حکومت بنانے میں اہمیت نہ رکھ سکے۔

 
Load Next Story