یمن میں وزارت داخلہ کی عمارت پر بمباری 50 افراد جاں بحق
باغیوں کا عمارت پر قبضہ تھا، حملے کے وقت اہم میٹنگ جاری تھی، صامطہ میں مارٹر گولے پھٹنے سے ایک شہری ہلاک۔
NEW DELHI:
اتحادی افواج کی یمنی وزارت داخلہ کی عمارت پر بمباری کے نتیجے میں 2کمانڈروں سمیت 50 افراد جاں بحق ہو گئے۔
سعودی ٹی وی کے مطابق اتحادی افواج نے عمارت پر بمباری کردی، جس میں ان کے 2 اہم کمانڈروں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی، دوسری جانب حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے اتحادی افواج کی بمباری کا جواب 8 میزائل حملوں سے دیا۔
سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق یمن سے داغے گئے مارٹر گولے صامطہ کے گنجان علاقے میں گرے، سعودی حکام کے مطابق مارٹر گولے پھٹنے سے 2 گھروں اور 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
سعودی ٹی وی کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے مارٹر گولوں سے ایک شہری جاں بحق ہوا، عرب ٹی وی کے مطابق سعودی فضائی دفاعی نظام نے حوثی باغیوں کے 4 بیلسٹک میزائل مار گرائے۔
دوسری جانب حوثیوں کے سیٹلائٹ نیوز چینل نے فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں چند شہری زخمی ہوئے جبکہ یمن کی سیکیورٹی فورسز نے عرب اتحادی فوج کی مدد سے جنوب مشرقی گونری شبوتہ کے عزان ڈائریکٹوریٹ سے القاعدہ کے جنگجوؤں کو نکال باہر کرتے ہوئے دہشت گردوں کے اہم مرکز پر قبضہ کر لیا، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں اہم علاقوں وادی رفض، الصعید ڈائریکٹوریٹ اور دیگر مقامات کو القاعدہ کے جنگجوؤں سے پاک کرا لیا گیا ہے۔
دریں اثنا شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن کے المکلا شہر کے باشندوں کی مدد کیلیے10ٹرک بھیج دیے، سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان ٹرکوں پر گوشت کے 15 ہزار کارٹن لدے ہوئے تھے، یہ سارا سامان المکلا کے شہریوں میں تقسیم کیا جائے گا، اس سے 2لاکھ 70ہزار افراد مستفید ہوں گے۔