چیف جسٹس نے خاتون کی شکایت پر سابق منگیتر کو گرفتار کرادیا

سابق منگیتر نے فراڈ سے پچاس لاکھ اور پراپرٹی ہتھیا لی، خاتون ظل ہما کا موقف


ویب ڈیسک April 29, 2018
کسٹم وٹیکسیشن جج کی عدالت نے ملزم سے تحقیقات کے لیے7 روزہ ریمانڈ دے دیا۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں خاتون کی شکایت پر فراڈ کیس میں سابق منگیتر کو کمرہ عدالت میں گرفتار کرادیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سابق منگیتر کی جانب سے خاتون کے ساتھ ڈیڑھ کروڑ فراڈ کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران متاثرہ خاتون ظل ہما نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ سابق منگیتر نے فراڈ سے اس سے 50 لاکھ روپے اور پراپرٹی ہتھیالی اور اب رقم واپس کرنے کے بجائے دھمکیاں دے رہا ہے۔

اس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہا بدمعاشی ہے کہ بچیوں کے ساتھ فراڈ کیا جائے، مذاق بنا رکھا ہے فراڈ کرکے کبھی ہائیکورٹ آگئے کبھی سپریم کورٹ۔ اسے گرفتار کرواتے ہیں آدھے گھنٹے میں سچ بتادے گا۔ اس کے ساتھ ہی چیف جسٹس نے سی آئی اے اور ایف آئی اے کو دو ہفتوں میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سابق منگیتر کو گرفتار کرادیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں