ووٹ کا حق دینے کیلیے امریکا اور برطانیہ میں پاکستانیوں کے مظاہرے
سپریم کورٹ کے احکام کے باوجود الیکشن کمیشن ووٹ ڈالنے کا انتظام نہیں کر رہا.
پاکستانی تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کے مطالبے کے حق میں امریکا اور برطانیہ میں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں پیر کو لندن میں مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔ مظاہرین نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ اگلے عام انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ووٹ ڈالنے کا انتظام کیا جائے۔مظاہرین نے الیکشن کمیشن کو سخت تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود الیکشن کمیشن ووٹ ڈالنے کا انتظام نہیں کر رہا ہے۔
ووٹ کا حق نہ ملنے پرامریکہ میں مقیم تارکین وطن نے پاکستانی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انھیں انتخابات میں رائے کے اظہار کا موقع دیا جائے۔ ادھر واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے مظاہرے میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے حصہ لیا۔ پلے کارڈ اور بینر اٹھائے مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہونے کی حیثیت سے وہ الیکشن میں ووٹ دینے کے حقدار ہیں۔ مظاہرین نے سابق حکومت کے خلاف بھی احتجاج کیا اور کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر لوگوں نے پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں کو اپنے مطالبات پر مبنی یادداشت بھی پیش کی۔