مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک
تلخ کلامی کے دوران ایک شخص نے پستول نکال کر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا.
ISLAMABAD:
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں ایک شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ایس ایچ او نیو کراچی صنعتی ایریا اشتیاق غوری نے ایکسپریس کو بتایا کہ نیو کراچی سیکٹر الیون جی تارا چوک کھتری محلہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد انور عرف انو پٹھان ولد امیر بخش اور عمیر احمد ولد لئیق شدید زخمی ہوئے جن میں سے انور عباسی شہید اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ، انھوں نے بتایا کہ دونوں کی عمریں 25 سے 30 برس کے درمیان ہیں ، ایک سوال کے جواب میں ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ دونوں افراد کی سیاسی وابستگی سامنے نہیں آسکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے ، علاوہ ازیں سولجر بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی گئی ، ایس ایچ او سولجر بازار حیدر علی نے بتایا کہ سولجر بازار ایک نمبرپر گل رانا کے قریب تین افراد بات چیت کررہے تھے کہ اسی دوران ان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔
تلخ کلامی کے دوران ایک شخص نے پستول نکال کر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ، مقتول کی شناخت فہیم ولد سلیم کے نام سے ہوئی جوکہ گلزار ہجری کا رہائشی تھا ، ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ تینوں افراد آپس میں دوست ہیں اور کسی کام کے سلسلے میں یہاں آئے تھے ، مقتول گارڈن شو مارکیٹ پر گاڑیوں کے سائلنسر بنانے کا کام کرتا تھا ، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔