کراچی کو مستقل قومی مصیبت کے ہر دھڑے سے آزاد کرائیں گے بلاول بھٹو
لیاقت آباد میں پہلے گولی بعد میں بات کا نعرہ لگا کر نفرت ،خوف اور دہشت کو فروغ دیا گیا،چیئرمین پیپلزپارٹی
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کو ابھی لندن والے سے آزاد کرایا ہے اب مستقل قومی مصیبت کے ہردھڑے سے آزاد کروائے گی۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ وہی علاقہ ہے جہاں پہلے گولی بعد میں بات کا نعرہ لگا کر نفرت ،خوف اور دہشت کو فروغ دیا گیا لیکن آج اس علاقے میں کھڑے ہوکر جئے بھٹو کا نعرہ لگا کر خطاب کرنے پر خوشی ہے،اہل کراچی کو سلام پیش کرتا ہوں، میں یہاں پیدا ہوا اور یہیں اسکولوں میں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کراچی میں امن قائم ہوچکا ہے ہم نے پہلا مرحلہ مکمل کرلیا اب مستقل امن کے لیے پولیس کو سیاسی بھرتیوں کو پاک کرنا ہوگا،پیپلزپارٹی نے کراچی کو ابھی لندن والے سے آزاد کرایا ہے اب مستقل قومی مصیبت کے ہردھڑے سے آزاد کروائے گی، مستقل قومی مصیبت نے 30 سالوں میں کراچی والوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کے دور میں ایم کیوایم مافیابن کر حکومت کرتی رہی لیکن کبھی پانی اور بجلی کی کمی کو ختم نہیں کیا، اگر الطاف حسین برا ہے تو اس کے ساتھی اور سہولت کار بھی برے ہیں،اگر الطاف حسین برا ہے تو اس کو چھوڑ کر اپنی دکان چمکانے والے بھی برے ہیں تاہم فیصلہ کراچی کی عوام نے کرنا ہے، ہم الطاف حسین کی سیاست کے پہلے دن سے خلاف ہیں جو اپنے لیڈر کے نہ ہوسکے وہ کراچی والوں کے کیسے ہوں گے۔

گھروں میں گھس کر پی پی کے کارکنوں کو جلا دیا گیا، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ طاقت کے زور پر پیپلزپارٹی کی حمایت کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی کچھ بھی کہے کراچی والے جانتے ہیں کہ تاریکیوں اور نسل پرستوں کے دور میں کوئی کھڑا تھا تو وہ صرف پیپلزپارٹی تھی،ہمیں یاد ہے کہ گھروں میں گھس کر پی پی کے کارکنوں کو جلا دیا گیا لیکن دیکھ لو ہم فنا نہیں ہوئے۔
پیپلزپارٹی نے کراچی کو لندن والے سے آزاد کرایا، چیئرمین پی پی پی