دھونی آئی پی ایل کے 150 میچز میں قیادت کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

دھونی کی قیادت میں چنئی سپر کنگز نے دو مرتبہ 2010 اور 2011 میں آئی پی ایل ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔


Sports Desk April 30, 2018
دھونی کی قیادت میں چنئی سپر کنگز نے دو مرتبہ 2010 اور 2011 میں آئی پی ایل ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

مہندرا سنگھ دھونی آئی پی ایل میں 150 میچز میں ٹیم کی قیادت کرنے والے پہلے کپتان بن گئے۔

دھونی نے آئی پی ایل میں 150 میچز میں ٹیم کی قیادت کرنے کا یہ اعزاز چنئی سپر کنگز کی جانب سے ممبئی انڈینز کے خلاف ہفتے کی شب کھیلے گئے میچ میں سکہ اچھال کر حاصل کیا تاہم یہ مقابلہ ان کی ٹیم کیلیے اچھا ثابت نہیں ہوا جس میں اسے 8 وکٹ سے شکست ہوئی۔ رواں

سیزن میں دھونی بہترین فارم میں ہیں وہ اب تک 58.75 کی اوسط اور 159.86 کے اسٹرائیک ریٹ سے 235 رنز بناچکے ہیں۔ ان کی قیادت میں چنئی سپر کنگز نے دو مرتبہ 2010 اور 2011 میں آئی پی ایل ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں