سابق صدر پرویز مشرف الیکشن لڑنے کے لئے نااہل قرار

پرویزمشرف نے آئین توڑا، حلف کی خلاف ورزی کی اورججوں کوقید کیا، اس لیے وہ صادق اورامین بھی نہیں رہے، اعتراضات


ویب ڈیسک April 16, 2013
پرویزمشرف نے آئین توڑا، حلف کی خلاف ورزی کی اورججوں کوقید کیا، اس لیے وہ صادق اورامین بھی نہیں رہے، اعتراضات۔ فوٹو فائل

سابق صدر پرویز مشرف کو الیکشن ٹریبونل نے الیکشن لڑنے کے لئے نااہل قرار دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے تین رکنی بنچ نے الیکشن ٹربیونل میں پرویز مشرف کے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر الیکشن ٹریبونل نے پرویز مشرف کو چترال کے حلقہ این اے 32 سے بھی نااہل قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے سابق صدر پرویز مشرف کے کراچی، اسلام آباد اور قصور سے بھی درخواست گزاروں کے اعتراضات کے بعد کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے، اعتراضات میں کہا گیا تھا کہ پرویزمشرف نے آئین توڑا، حلف کی خلاف ورزی کی اورججوں کوقید کیا، اس لیے وہ صادق اورامین نہیں رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں