لاہورخسرہ سے متاثرہ مزید 2 بچے جاں بحق تعداد 43 ہوگئی

جنوری سے اب تک پنجاب بھر میں 8 ہزار 8 سو ایک بچے خسرے کے مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں،محکمہ صحت


ویب ڈیسک April 16, 2013
جنوری سے اب تک پنجاب بھر میں 8 ہزار 8 سو ایک بچے خسرے کے مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں،محکمہ صحت ، فوٹو: اے ایف پی ، فائل

منگل کو خسرے سے متاثرہ مزید 2 بچے جاں بحق ہو گئے، پنجاب میں خسرے سے ہلاکتوں کی کل تعداد 43 ہو گئی۔

آج صبح چلڈرن اسپتال میں زیر علاج 6 ماہ کا عبداللہ اور 2 سال کی جنت خسرے کی بیماری کے باعث انتقال کر گئی ، لاہور میں جنوری سے اب تک خسرے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 26 جبکہ پنجاب بھر میں 43 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق منگل کی صبح تک لاہور کے میو اسپتال میں خسرے کے 10 نئے مریض لائے گئے جس کے بعد میو اسپتال میں خسرے کے کل مریضوں کی تعداد 46 ہو گئی ہے جبکہ چلڈرن اسپتال میں زیر علاج خسرے کے مریض بچوں کی تعداد 38 ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق جنوری سے اب تک پنجاب بھر میں 8 ہزار 801 بچے خسرے کے مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل 132 بچے خسرے کے مرض میں مبتلا ہوئے ہیں۔ گجرات، بہاولپور میں 6 ، 6 رحیم یار خان اور خانیوال میں 4 ، 4 فیصل آباد میں 3 بچے مختلف سرکاری اسپتالوں میں علاج کے لئے لائے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں