ٹنڈو باگو میں کالا یرقان پھیل گیا بچی سمیت 4 افراد ہلاک

نواحی دیہات کے درجنوں افراد موذی مرض میں مبتلا، صحت کی سہولتیں ناپید، مرض آلودہ پانی پینے کے باعث پھیلا


Nama Nigar April 30, 2018
نواحی دیہات کے درجنوں افراد موذی مرض میں مبتلا، صحت کی سہولتیں ناپید، مرض آلودہ پانی پینے کے باعث پھیلا۔ فوٹو: فائل

نواحی گاؤں میں کالا یرقان وبائی صورت اختیار کر گیا اور ایک ہی گاؤں میں4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ٹنڈوباگو کی یونین کونسل اولیا خانشاہ کے گاؤں علی خان جمالی میں کالا یرقان وبائی صورت اختیار کر گیا ۔گاؤں میں 50 سے زائد افراد اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

دیہاتیوں کے مطابق 10 دنوں میں کالے یرقان کے باعث 3 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جن میں جام جمالی، خیر محمد جمالی اور پروین جمالی شامل ہیں، جبکہ دو دن قبل 3 سالہ بچی مریم جمالی بھی اس بیماریکا شکار ہو چکی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آلودہ اور خراب پانی پینے کے باعث پورا گاؤں اس بیماری میں مبتلا ہے۔

دوسری جانب ڈی ایچ او ڈاکٹر محبوب خواجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اس سلسلے میں کوئی اطلاعات نہیں اور نہ ہی یہ بیماری ایسی ہے کہ دو چار دنوں میں پورے گاؤں میں پھیل جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ اس سے بچاؤ کے ٹیکے لگاتی ہے جو مریضوں کو اسپتال آکر لگوانے ہوتے ہیں۔ مرض کی تشخیص ہوجانے پر وزیر اعلیٰ کے پروگرام کے تحت علاج کیا جاتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں