فیصل آباد صاحبزادہ فضل کریم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

نماز جنازہ کے بعد صاحبزادہ فضل کریم کی میت کو جامعہ رضویہ جھنگ بازار میں سپرد خاک کردیا گیا۔


ویب ڈیسک April 16, 2013
نماز جنازہ کے بعد صاحبزادہ فضل کریم کی میت کو جامعہ رضویہ جھنگ بازار میں سپرد خاک کردیا گیا. فوٹو فائل

ISLAMABAD/PESHAWAR: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم کی نماز جنازہ دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔

صاحبزادہ فضل کریم کا جنازہ جامعہ رضویہ مسجد سے اٹھایا گیا اور مرحوم کی نماز جنازہ دھوبی گھاٹ گراؤ نڈ میں شیخ الحدیث مولانا شریف رضوی نے پڑھائی، نماز جنازہ میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، ایم کیو ایم کے وفد، مفتی منیب الرحمٰن، ثروت اعجاز قادری ،قاری صداقت علی شاہ، پیر امیر الحسنات، سید فدا حسین، میاں محمد سیفی، حاجی حنیف طیب اور ملک بھر سے آئے علماء کرام اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، نماز جنازہ کے بعد صاحبزادہ فضل کریم کی میت کو جامعہ رضویہ جھنگ بازار میں سپرد خاک کردیا گیا، واضح رہے کہ صاحبزادہ فضل کریم گذ شتہ روز جگر کے عارضہ کے باعث الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں انتقال کر گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |