شام میں اسد فورسز اور داعش میں جھڑپیں جاری ہلاکتیں 57 ہوگئیں

کئی مقامات پر فوج کا قبضہ، عدن میں کارروائی، داعش کا ذمے دار ہلاک، 3 ارکان گرفتار

فورسز نے ایک عمارت سے موبائل فون سیٹس، آئی پیڈز اور بھاری خودکار ہتھیار برآمد کیے۔ فوٹو: فائل

دمشق کے جنوب میں صدر بشار الاسد کی فوج اور داعش کے جنگجوؤں کے درمیان خونی لڑائی میں57 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ لڑائی القدم ڈسٹرکٹ، الحجر الاسود اور یرموک فلسطینی مہاجر کیمپ کے علاقوں میں جاری ہے۔

آبزرویٹری کے مطابق لڑائی القدم ڈسٹرکٹ، الحجر الاسود اور یرموک فلسطینی مہاجر کمیپ کے علاقوں میں جاری ہے، شامی فوج کو فضائی حملوں اور ٹینکوں سے اضافی قوت حاصل ہے اور وہ جنگجوؤں کو پیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہو رہی ہے، جبکہ جنوبی شہر عدن میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب چھاپہ مارکارروائی میں داعش تنظیم کا ذمے دار صالح ناصر فضل الباخشی مارا گیا۔


الباخشی ایک عمارت میں تنظیم کے دیگر ارکان کے ساتھ چھپا ہوا تھا، سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران عمارت سے موبائل فون سیٹس، آئی پیڈز اور بھاری خودکار ہتھیار برآمد کر لیے۔

الباخشی نے خود کو سیکیورٹی حکام کے حوالے کرنے سے انکار کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی، اس کے نتیجے میں ایک یمنی فوجی جاں بحق اور انسداد دہشت گردی فورس کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے، چھاپے کے دوران سیکیورٹی فورسز داعش کے 3 ارکان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

 
Load Next Story