الطاف حسین کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کیلیے ایف آئی اے ٹیم برطانیہ جائے گی

ٹیم مذکورہ کیس کے علاوہ عمران فاروق جنھیں برطانیہ میں قتل کردیاگیا تھا کے حوالے سے شواہد اکٹھے کرے گی۔

ٹیم مذکورہ کیس کے علاوہ عمران فاروق جنھیں برطانیہ میں قتل کردیاگیا تھا کے حوالے سے شواہد اکٹھے کرے گی۔ فوٹو : فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے شعبہ کاؤنٹر ٹیررازم کی ٹیم کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ اور پارٹی فنڈز کو مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے منتقل کرکے استعمال کیے جانے سمیت عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے شواہد اکٹھے کرنے کیلیے برطانیہ بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹرکاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ایف آئی اے مظہر الحق کاکاخیل کی سربراہی میں ٹیم مئی کے پہلے ہفتے میں برطانیہ روانہ ہوگی۔ ذرائع کے مطابق الطاف حسین کے حوالے سے کاروباری شخصیت سرفراز مرچنٹ کی جانب سے انکشافاف کی روشنی میں ایف ائی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے گزشتہ سال الطاف حسین ودیگرکے خلاف منی لانڈنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں دیگر دفعات کے ساتھ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ بھی شامل تھی اور انکشافات میں بتایا گیا تھا کہ پارٹی کے افراد کراچی سے سے نجی بینک اور غیر قانونی ہنڈی حوالہ کے زریعے رقوم ایم کیوایم کے سربراہ کو برطانیہ بھجواتے رہے۔


معلوم ہواہے کہ ٹیم مذکورہ کیس کے علاوہ عمران فاروق جنھیں برطانیہ میں قتل کردیاگیا تھا کے حوالے سے شواہد اکٹھے کرے گی۔

 
Load Next Story