پنجاب میں میڈیکل اسٹورز کی ہڑتال خاتون سمیت 3 افراد چل بسے
مریض خوار،ہول سیلرز،ریٹیلرزکاآج لاہو ر کے ناصر باغ میں جمع ہو کر احتجاج کا بھی اعلان
GENEVA:
کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے باعث لاہور سمیت بیشتر شہروں میں مسلسل چوتھے روز بھی میڈیکل اسٹورز بند رہے جب کہ دوائیں نہ ملنے سے خاتون اور 2نشئی چل بسے۔
پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017 میں ترمیم کے خلاف لاہور ،ملتان، گوجرانوالہ، کبیروالا، راجن پور، وہاڑی، منڈی بہاؤاالدین، جھنگ، بہاولپور سمیت بیشتر شہروں کی تمام میڈیسن مارکیٹیں مسلسل چوتھے روز بھی بند رہیں جس کے باعث بیمار خصوصاً آپریشن کے مراحل سے گزرنے والے مریض اور ان کے لواحقین شدید پریشان ہیں۔
میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فیصلہ واپس نہ لیے جانے تک ہڑتال جاری رکھی جائے گی۔شیخوپورہ میں نمائندہ ایکسپریس کے مطابق تھانہ سٹی اے ڈویڑن کے علاقہ محلہ احمد پورہ میں دلاور عرصہ دراز سے نشہ کی لت میں مبتلا تھا، میڈیکل اسٹورز کی ہڑتال کے باعث انجکشن نہ ملنے سے وہ دم توڑ گیا جبکہ اسی تھانے کی حدود گلی گھمٹی والی کا رہائشی احسن بھی ٹیکے نہ ملنے کے باعث چل بسا۔
دوسری جانب رحیم یار خان میں دواؤں کی عدم فراہمی اور فوری طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے گزشتہ روز شبیر احمد ماچھی کی بیوی خالق حقیقی سے جاملی ۔