افغانستان میں امن کے لیے امریکا و پاکستان کو مل کر کام کرنا ہوگا اعزاز چوہدری
دونوں ممالک میں بعض غلط فہمیاں ہیں، تعلقات منقطع کرنا مسئلے کا حل نہیں، اختلافات دور کرنے کیلیے بات چیت ضروری ہے۔
امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کو افغانستان میں امن کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
شکاگو یونیورسٹی میں سفارتی ملاقاتوں کے سلسلے میں لیکچر سیشن میں اظہارخیال کرتے ہوئے اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ دونوں ملکوں کو درپیش موجودہ مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔
امریکا اور پاکستان کے تعلقات کو انتہائی اہم قراردیتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور اختلافات دورکرنے کیلئے بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔
اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے واشنگٹن اور اسلام آباد کو مذاکرات جاری رکھنا ہونگے اور دونوں ممالک کو مل کر مسائل کا حل نکالنا ہو گا۔ اس سے قبل اعزاز چوہدری نے اپنا کی موسم بہار کی تقریب میں بھی شرکت کی۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی فزیشنز پاک امریکا تعلقات کے ستونوں میں سے ایک ہیں۔ انھوں نے اپنا کو شمالی امریکا میں پاکستانی پروفیشنلز کی مضبوط ترین تنظیم قرار دیا۔ انھوں نے زور دیا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی نئی نسل کو مقامی سیاست، میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ کرے تاکہ وہ پاک امریکا تعلقات بہترکرنے میں معاونت کرے۔