مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پولیس اسٹیٹ ہونے کی مظہر ہے پاکستان

کشمیریوں کے قتل عام کیخلاف احتجاج روکنے سے بھارت کی شرمناک جمہوریت کی حقیقت بے نقاب ہوگئی ہے، دفتر خارجہ


خبر ایجنسی April 30, 2018
بھارت کی مسلسل کارروائیاں مقبوضہ وادی کے پولیس اسٹیٹ ہونے کی حقیقت کے مظہر ہیں، ترجمان ڈاکٹر فیصل کا ٹویٹ۔ فوٹو : فائل

دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت وادی کے پولیس اسٹیٹ ہونے کا مظہر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کشمیری رہنماؤں کو زیر حراست رکھنا ، بھارت کی مسلسل کارروائیاں، آنسو گیس کے گولے پھینکنا اور بے گناہ کشمیری طلبا کو بے بنیاد الزامات میں قید کرنا جیسے واقعات مقبوضہ کشمیر کے پولیس اسٹیٹ ہونے کی حقیقت کے مظہر ہیں۔


ڈاکٹر محمد فیصل نے لکھا کہ کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج سے روکنے سے بھارت کی شرمناک جمہوریت کی مضحکہ خیز حقیقت بے نقاب ہوگئی ہے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں