جب تک جان میں جان ہے عوام کی بے لوث خدمت کرتا رہوں گا شہبازشریف

عوام کی خدمت کیلئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے، شہبازشریف

قوم کو اندھیروں اورمشکلات سے دوچارکرنے والوں کوعوام کی ترقی کے سفرسے تکلیف ہورہی ہے، وزیر اعلی: فوٹو: فائل

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت خالی نعروں سے نہیں ہوتی بلکہ اس کیلئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔


وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیانات کے ردعمل میں اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست ملک و قوم کی خدمت اورترقی کی سیاست ہے، رکاوٹوں کے باوجود تعمیروترقی کے منصوبوں کو معیاراوررفتار کے ساتھ آگے بڑھایا ہے، قوم کو اندھیروں اورمشکلات سے دوچارکرنے والوں کوعوام کی ترقی کے سفرسے تکلیف ہورہی ہے اورعوام کی خدمت خالی نعروں سے نہیں ہوتی بلکہ اس کیلئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ عوام کی ترقی کے مخالفین نے خوشحالی کی جانب بڑھتے ہوئے پاکستان کی منزل کوکھوٹا کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی، مٹھی بھرعناصرعام آدمی کی ترقی کی مخالفت کرتے رہیں، عوامی خدمت کا بے لوث سفرجاری رکھیں گے، میرا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے، جب تک جان میں جان ہے عوام کی بے لوث خدمت کرتا رہوں گا۔
Load Next Story