دنیا میں چارٹرڈ اکائونٹنٹس سرٹیفکیشن میں اضافہ ہورہا ہے

دنیا بھرسے 3لاکھ 70ہزارافراد نےحصہ لیا جس میں سے 7160 طلبا کامیاب قرار پائے.


Business Reporter August 11, 2012
کامیاب طلبا اپنے علم سے اداروں کو معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دیں گے،ڈائریکٹر اے سی سی اے. فوٹو فائل

دنیا بھر میں چارٹرڈ اکائونٹنٹس سرٹیفکیشن میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے جون 2012 میں ہونے والے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائڈ اکائونٹنس (اے سی سی اے) کے امتحانات میں دنیا بھر سے 3لاکھ 70ہزار افراد نے حصہ لیا جس میں سے7160طلبا کامیاب قرار پائے جو اب تک کسی سال میں کامیاب طلبا کی ریکارڈ تعداد قرار پائی ہے۔

گذشتہ سیشن کے مقابلے میں اس سیشن میں کامیاب طلبا کی تعداد13.4فیصد زائد رہی، دسمبر کے پچھلے سیشن کے مقابلے میں بنیادی سطح پر پاس ریٹ 2فیصد زائد رہا، آڈٹ اینڈ ایشورنس (ایف ایٹ) کا پاس ریٹ 56فیصد، کارپوریٹ اینڈ بزنس لا ( ایف فور) اور فنانشل رپورٹنگ( ایف سیون) کے پاس ریٹ میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، پروفیشنل لیول کے لازمی مضامین کے نتائج بھی بہتر رہے جبکہ اختیاری مضامین کا پاس ریٹ بھی دسمبر 2011کے مقابلے میں زائد رہا۔

اے سی سی اے کے ڈائریکٹر Alan Hatfieldنے طلبا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب طلبا اپنے علم اور صلاحیت سے اداروں کو معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دیں گے، کامیاب طلبا کو عملی تجربے کے تقاضے پورے کرنے کے بعد اے سی سی اے کی رکنیت دی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں