کرکٹ آسٹریلیا نے ہوم سیریز کا شیڈول جاری کردیا

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر 16 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے


Sports Desk April 30, 2018
روان سال آسٹریلوی سرزمین پر16 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے، فوٹو:فائل

آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے 19-2018 کے لیے ہوم سیزن کا اعلان کر دیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق رواں سال بھارت، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی میزبانی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 16 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ ساﺅتھ افریقہ کی ٹیم 4، 9 اور 11 نومبر کو تین میچز کی ون ڈے سیریز اور 17 نومبر کو واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

بھارتی ٹیم 21 نومبر سے 18 جنوری تک 3 ٹی ٹوئنٹی میچز، 3 ون ڈے اور 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی جن میں سے ایک ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا جبکہ سری لنکن کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم 29 ستمبر سے 3 مارچ تک آسٹریلیا میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں