انتخابات کے بعد ملک کے معاملات صحیح نظر نہیں آتے چوہدری شجاعت حسین

پرویز مشرف سے ملاقات کا کوئی شیڈول نہیں بنایا کسی تقریب میں ملاقات ہو جائے تو کچھ کہا نہیں جا سکتا، شجاعت حسین


ویب ڈیسک April 16, 2013
سیاسی اتحاد انتخابات کے بعد بنیں گے، چوہدری شجاعت۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ان کی دعا ہے کہ خوش اسلوبی سے الیکشن اور اس کے بعد کے معاملات طے پا جائیں لیکن انہیں انتخابات کے بعد ملک کے معاملات صحیح نظر نہیں آتے۔

فیصل آباد میں پارٹی کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہے، اب قوم کو دھوکا نہیں دیا جاسکتا، اب روٹی، کپڑا،مکان کا نعرہ نہیں چلے گا،عمل کر کے دکھانا پڑے گا۔ سرکاری سیکیورٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہوتی ہے، وقت آنے پر سیکیورٹی والوں بھی کچھ نہیں کرسکتے۔

مسلم لیگ (ق) کے صدر کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات کا کوئی شیڈول نہیں بنایا اورنہ ہی پرویزمشرف یا ان کی جماعت کی جانب سے ملاقات کی کوئی دعوت دی گئی ہے اگر کسی تقریب میں ملاقات ہو جائے تو کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات ملک اور سیاسی جماعتوں دونوں کے لئے بہت اہم ہیں، سیاسی اتحاد انتخابات کے بعد بنیں گے، ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے بجائے امیدوار صرف الیکشن لڑیں،باقی اللہ جس کو عزت دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں