چوہدری نثار کا قومی اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان
قومی اسمبلی کے حلقہ 59 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 اور پی پی 14 سے الیکشن لڑوں گا، چوہدری نثار
سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 جبکہ صوبائی اسمبلی کے پی پی 10 اور 14 سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے قومی و صوبائی حلقے منتخب کرلئے ہیں۔ چوہدری نثار سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 کی 27 یونین کونسل کے چیئرمینز اور وائس چیئرمینز نے ملاقات کی۔
اس موقع پر سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 59 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 اور پی پی 14 سے انتخابات لڑوں گا جب کہ این اے 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا ارادہ ہے، تاہم حتمی فیصلہ ٹیکسلا اور واہ کے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کروں گا۔
چوہدری نثار نے اپنی جماعت (ن) لیگ یا آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا نہیں بتایا تاہم ان سے ملنے والے رہنماؤں نے انہیں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔