امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت محدود کرنے کا فیصلہ ملتوی

پاکستان نے امریکی قائم مقام نائب وزیر خارجہ کو تحفظات سے آگاہ کیا تھا، ذرائع

پاکستان نے امریکی قائم مقام نائب وزیر خارجہ کو تحفظات سے آگاہ کیا تھا، ذرائع۔ فوٹو:فیس بک

امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت محدود کرنے کا فیصلہ 11 مئی تک ملتوی کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا میں متعین پاکستانی سفارت کاروں کی نقل وحرکت محدود کرنے کے فیصلے کو 11 مئی تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ امریکا کی پاکستان پر نئی سفارتی حدود و قیود کا اطلاق یکم مئی کو کیا جانا تھا تاہم ذرائع کے مطابق فیصلہ ملتوی کردیا گیا ہے لیکن اس حوالے سے باقائدہ کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکی قائم مقام نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کو حالیہ دورہ پر تحفظات سے آگاہ بھی کیا تھا۔


یہ بھی پڑھیں: امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی

واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان عتیق جاں بحق ہوگیا تھا جس پر پاکستان نے امریکی سفارت کاروں کی بلا اجازت نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی تھی۔ جو اب میں امریکا نے بھی پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحمل 40 کلومیٹر تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اطلاق یکم مئی سے ہونا تھا۔
Load Next Story